ووٹنگ مشین پر اپوزیشن کو اتفاق نہیں توا پنی تجاویز لائے، فواد چودھری

ووٹنگ مشین پر اپوزیشن کو اتفاق نہیں توا پنی تجاویز لائے، فواد چودھری
کیپشن: ووٹنگ مشین پر اپوزیشن کو اتفاق نہیں توا پنی تجاویز لائے، فواد چودھری
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے گریبان میں جھانکے کیونکہ سندھ حکومت ہر سیکٹر میں پیچھے ہے جبکہ سندھ حکومت کو گورننس بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ 

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ایک بار پھر سندھ حکومت کو نشانے پر رکھ لیا ۔ تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کراچی اور حیدر آباد ویکسی نیشن میں سب سے پیچھے ہیں تاہم مختلف شہروں میں ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ سندھ حکومت اپنے گریبان میں جھانکے کیونکہ سندھ حکومت ہر سیکٹر میں پیچھے ہے جبکہ سندھ حکومت کو گورننس بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر ہارنے والا کہتا ہے دھاندلی ہوئی اور ووٹنگ مشین پر اپوزیشن کو اتفاق نہیں توا پنی تجاویز لائے کیونکہ اگر جمہوریت نے رہنا ہے تو نظام وضع کرنا ہو گا جبکہ شہباز شریف کا بیان خوش آئند ہے کہ سیاسی معاملات اپنی جگہ لیکن بڑی چیزوں پر حکومت اورا پوزیشن کو مل کر بیٹھنا چاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف، مریم نواز اور فضل الرحمان جیسے لوگ چاہتےہیں کہ سسٹم نہ چلے۔ ہمارا موقف ہے جو پارلیمنٹ کے اندر لوگ ہیں وہ پارٹی کو لیڈ کریں۔ نواز شریف اور الطاف حسین پارٹی کی سربراہی نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا چیف الیکشن کمشنرکو وزیراعظم آزاد کشمیرنے لگایا تھا۔ پولیس اوربیوروکریسی بھی ن لیگ کی حکومت کےتابع تھی۔ ان تمام چیزوں کے باوجود ن لیگ نےکہا کہ دھاندلی ہوئی۔ کابینہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے متعلق فواد چوہدری نے بتایا کہ وزرا اوروزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافےکومسترد کیا گیا ہے۔

وزیراعظم ہاوَس کو پرائیویٹ فنکشن کیلئے دینےکا فیصلہ موخرکردیا گیا ہے۔ وزیراعظم ہاوَس یونیورسٹی کیلئے32ارب روپے مختص کیےجاچکے ہیں۔ الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کیلئے وزیراعظم اپوزیشن لیڈرکوخط لکھ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 61اشیاکی درآمدپرڈیوٹی معاف کی گئی ہے۔ کپاس کی امدادی قیمت 5ہزارروپےفی من مقرر کر دی گئی ہے۔