مودی کاخطرناک منصوبہ بے نقاب ، سمندر کے بیچوں بیچ فوجی اڈا ،سنسنی خیز انکشافات 

Indian AirBase,Indian Airbase in Sea,Aljazera Report

نئی دہلی :خطے کا امن دائو پر لگانے کیلئے مودی سرکار نے ایک اور خفیہ منصوبے پر کام شروع کر رکھا ہے جس کا انکشاف الجزیرہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے ۔

الجزیرہ رپوٹ کے مطابق خطے کا  امن داؤ پر لگانے والی مودی سرکار نے سمندر کے بیچوں بیچ   فوجی اڈا بنانا شروع کررکھا ہے،قطر کے خبررساں ادارے الجزیرہ کے مطابق، بھارت ، موریشس  کے نزدیک  ایک جزیرے پر  اپنی نیوی کے لیے اڈا بنا رہا ہے،اس فوجی اڈے میں جنگی طیاروں کے لیے  3 کلومیٹر طویل رن وے بھی تیار کیا جا رہا ہے ۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے اس جزیرے پر انڈیا بھاری سرمایہ کر رہا ہے ،دفاعی مبصرین کا کہنا ہے بھارت کی طرف سے سمندری حدود میں بیچوں بیچ فوجی اڈے بنانے سے خطے میں طاقت کا تواز ن بگڑ جائےگا ،جس کے زمینی سرحدوں کے بعد سمندری حدود میں بھی نئی لڑائیاں شروع ہو سکتی ہیں ۔