سندھ میں محرم الحرام کے مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے لیے ایس او پیز جاری

سندھ میں محرم الحرام کے مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے لیے ایس او پیز جاری
کیپشن: سندھ میں محرم الحرام کے مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے لیے ایس او پیز جاری
سورس: فائل فوٹو

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے لیے ایس او پیز اور ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق مجالس اور جلوسوں میں کرونا ایس ایس او پیز کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے اور مجالس میں شرکا ماسک لازمی پہنیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق مجالس میں شرکت کے لیے زاکرین کو کرونا وائرس کی ایک ڈووز لازمی لگوانا ہو گی اور مجالس میں بچوں اور بزرگ افراد کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ زاکرین ٹی وی پر مجالس کے دوران بھی کرونا کے باعث لوگوں کو گھروں پر رہنے کی تلقین کریں۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق مجالس کی جگہیں کھلی اور کشادہ ہوں، مجالس میں کرونا ایس او پیز کے تحت 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا ہو گا۔ یکم محرم الحرام سے مجالس کی جگہوں پر شرکا کی کرونا ویکسینیشن شروع کی جائے۔

مجلس میں محکمہ صحت کی ہیلپ ڈیسک قائم کر کے نزلہ زکام سمیت بخار کی علامات کی صورت میں ایسے شہریوں کا داخلہ روکا جائے گا۔