گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکہ، 2 اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکہ، 2 اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

کراچی: صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں واقع پولیس ہیڈکوارٹر کے اسلحہ خانے میں ایک دستی بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ مبینہ طور پر غفلت کے باعث دستی بم پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں 40 سالہ پولیس اہلکار شہزاد اور 45 سالہ صابر جاں بحق جبکہ پولیس کانسٹیبل علی گوہر، کوت انچارج سب انسپکٹر سعید زخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے فوری بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں