قومی احتساب آرڈیننس میں مزید ترامیم کا بل منظور

قومی احتساب آرڈیننس میں مزید ترامیم کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے قومی احتساب آرڈیننس میں مزید ترامیم کا بل منظور کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے قانون سینیٹر شہادت اعوان نے قومی اسمبلی میں قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترمیم کا بل دوئم 2022 پیش کیا۔ 
ذرائع کے مطابق بل پیش کئے جانے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی زہرہ ودود فاطمی نے بورڈ اینڈ ٹرسٹیز کو بھی استثنیٰ دینے کی ترمیم پیش کر دی۔ 
حکومت نے اس ترمیم کی حمایت کی تاہم انہوں نے 2 میں سے ایک ترمیم واپس لے لی جبکہ ایوان نے بل دوئم کی شق وار منظوری دیدی۔ 
علاوہ ازیں وزیر مملکت برائے قانون شہادت اعوان نے اشاعت قوانین پاکستان ترمیمی بل 2022 ایوان میں پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

مصنف کے بارے میں