ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کو رکوانے کے لیے سرگرم

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کو رکوانے کے لیے سرگرم

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد امریکا بھر میں مظاہرے شروع ہوگئے تھے اور الیکشن کے نتائج پر شک کا اظہار کیا جا رہا تھا اور بعض ریاستوں میں وٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں بھی دائر کی گئیں ہیں۔گرین پارٹی کی صدارتی امیدوار جل سٹین نے ریاست وسکونسن، پنسلوانیا اور مشی گن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی ہے اور اب اس کو روکنے کے لیے قانونی درخواستیں دائر کی ہیں۔
انھوں نے کہاصدارتی انتخاب میں لاکھوں غیر قانونی ووٹ ڈالے گئے‘ ہیلری کو ہرانے والے اپنے ہی تھے ۔انھوں نے اس کے ساتھ سوال بھی کیا کہ کیوں ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ گنتی سے خوفزدہ ہیں کیونکہ اگر گنتی دوبارہ ہو بھی جاتی ہے تو اس بات کا امکان نہیں کہ انتخاب کے نتائج کو تبدیل کر دیا جائے گا۔
جمعے کو مشی گن میں رپبلکن کے اٹارنی جنرل بل شیوٹی نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست جمع کرائی کہ ریاست میں ممکنہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کو روک دیا جائے۔
تاہم جل سٹین نے گنتی کو روکنے کے لیے سپریم کورٹ جانے کے اقدام کو شرمناک کوشش قرار دیتے ہوئے اسے جمہوریت کو کمزور کرنے کا اقدام قرار دیا ہے۔اس سے پہلے نومنتخب صدر کی ٹیم نے مشی گن کے الیکشن بورڈ میں 48 لاکھ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کو روکنے کی درخواست جمع کرائی تھی۔