ڈونلڈ ٹرمپ اور تائیوان کی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،چین برہم

ڈونلڈ ٹرمپ اور تائیوان کی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،چین برہم

واشنگٹن:ڈونلڈ ٹرمپ اور تائیوان کی صدر کے درمیان ہونے والی گفتگو ہوئی ہے جس پر چین کی طرف سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹرمپ اور تائیوان کی صدر کے درمیان رابط پر امریکہ اور چین کے درمیان نیا سفارتی بحران جنم لے سکتا ہے۔
ٹرمپ اور تائیوانی صدر کی گفتگو کو سب سے پہلے تائیوان کے ایک اخبار نے رپورٹ کیا جس کے بعد فنانشل ٹائمز نے دونوں راہنماوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تصدیق کر دی۔
ٹرمپ کی میڈیا ٹیم نے بھی اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے تائیوا ن کی پہلی خاتون صدر نے امریکہ کے نو منتخب صدر کا حالیہ انتخابات میں چیت پر مبارک باد دی ہے۔دونوں راہنماوں نے اقتصادی،سیاسی اور سیکورٹی کے معاملات امریکہ اور تائیوان کے تعاون کا جائزہ لیا۔
چین،ٹرمپ کی بین الاقومی سرگرمیوں پرنگاہ رکھے ہوئے ہے خاص طور پر ایشیا اور جزیرہ نما کوریا اور تائیوان کے معاملات پرٹرمپ کی خارجہ پالیسی چین اور امریکہ تعلقات کی راہ متعین کرے گی