نجی نیوز چینل کی اینکر پرسن پر نا معلوم افراد کی فائرنگ،زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

نجی نیوز چینل کی اینکر پرسن پر نا معلوم افراد کی فائرنگ،زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

لاہور :نجی نیوز چینل کی اینکر پرسن عظمیٰ خان پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے باعث ان کی گاڑی درخت سے جاٹکرائی اور وہ شدید زخمی ہو گئیں ۔ اینکر پرسن عظمیٰ خان لاہور سے قصور جا رہی تھیں کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے باعث وہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکیں اور گاڑی سڑک کے سائیڈ پر لگے ہوئے درخت سے جا ٹکرائی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں ۔امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر انہیں ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

عظمیٰ خان  نجی چینل میں اینکر پرسن کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک سٹیج اداکارہ کو بھی موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں مار کر جاں بحق کردیا تھا جس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ قسمت بیگ کو پیشہ ورانہ تلخیوں کے باعث نشانہ بنا یا گیا ۔