بینک آف انگلینڈ سے نوٹوں کی تیاری میں جانوروں کی چربی کا استعمال بند کرنے کا مطالبہ

بینک آف انگلینڈ سے نوٹوں کی تیاری میں جانوروں کی چربی کا استعمال بند کرنے کا مطالبہ

لندن :ہندوستان میں 1857کی جنگ آزادی شروع ہونے کی وجہ بھی چربی بنی تھی جب انگریزوں نے ہندووں اور مسلمان سپاہیوں کو سور اور گائے کی چربی سے بنے کارتوس استعمال کرنے پر مجبور کیا گیا جس کے نتیجے میں 1857کی جنگ آزادی شروع ہو گئی۔

 اب چینج ڈاٹ اورگ کی ویب سائٹ پر ایک پٹیشن میں بینک آف انگلینڈ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ نوٹوں کی تیاری میں جانوروں کی چربی کا استعمال بند کرے۔ اس مطالبے کی حمایت میں اب تک ایک لاکھ 23 ہزار سے زیادہ لوگوں نے دستخط کئے ہیں۔

گوشت سے اجتناب کرنے والوں نے بینک آف انگلینڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہ پلاسٹک کرنسی بنانے کے عمل کو تبدیل کرے کیونکہ اس میں جانوروں کی چربی استعمال کی گئی ہے اور یہ برطانیہ میں رہنے والے لاکھوں ہندووں ،سکھوں اور جین کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں کے لیے ناقابل قبول ہے۔

پانچ پاونڈ کے نئے پلاسٹک کے نوٹوں میں چربی کی موجودگی کا انکشاف اس وقت ہوا جب بینک آف انگلینڈ نے ایک ٹویٹ کا جواب دیا تھا جس میں یہ پوچھا گیا تھا کہ کیا نئے پالیمر نوٹوں میں جانوروں کے مخصوص حصے کی چربی ٹالو استعمال ہوئی ہے۔