نیونیوزکی بندش کیخلاف ملک کے طول و عرض میں مظاہرے جاری

نیونیوزکی بندش کیخلاف ملک کے طول و عرض میں مظاہرے جاری

لاہور:چیئر مین پیمرا کی انا اور ہٹ دھرمی کے شکار نیونیوز کے حق میں آج بھی ملک کے طول وعرض میں مظاہرے جاری ہیں ۔ صحافی برادری ،سول سوسائیٹی ، وکلا اور سیاستدانوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نیونیوز کی آواز بنے ہوئے ہیں ۔

نیوز نیوز پر سات روزہ پابندی ،،پیمرا کے گلے کی ہڈی بن گئی 
لاہور ۔،کراچی،اسلام آباد،پشاور،کوئٹہ،فیصل آباد،ملتان،سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج جاری ہیں۔ بیشتر شہروں میں صحافتی تنظیموں کی جانب سے آج بھی دھرنے دیئے جارہے ہیں۔ وکلاء برادری ،سول سوسائٹی ،طلبا ،تاجر تنظیمیں ،سیاسی رہنما  اور معذور افراد بھی اہل قلم بھائیوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے ذاتی عناد اور بغض کی بناءپر پاکستانیوکی آواز نیونیوز کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جو صرف انتقامی کارروائی ہے۔
کراچی تا خیبر ہونیوالے احتجاج میں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نیو نیوز کی بندش فوری ختم کرکے ابصار عالم کو ان کے عہدے سے فارغ کیا جائے ۔

مصنف کے بارے میں