فٹبال کی دنیا کے دو بڑے حریف بارسلونا اور ریال میڈرڈ کے درمیان بڑی جنگ

فٹبال کی دنیا کے دو بڑے حریف بارسلونا اور ریال میڈرڈ کے درمیان بڑی جنگ

سال کے سب سے بڑے میچ کو دیکھنے کیلئے فٹبال دیوانوں کو آج رات آٹھ بجے کا شدت سے انتظار ہے۔میدان میں بڑی ٹیموں کے بڑے کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف نبردازما ہوں گے۔
دونوں ٹیموں کے مداحوں کو میسی کا جادو اور رونالڈو کی ککس دیکھنے کو ملیں گی۔بارسلونا کے میسی اپنا رنگ دکھائیں گے یا رونالڈو بارسلونا کو تگنی کا ناچ نچائیں گے۔سال کا سب سے بڑا میچ دیکھنے کیلئے مداحوں کی بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔
میسی اور رونالڈو کے مداح دونوں کو ایک دوسرے کے خلاف ان ایکشن دیکھنے کیلئے بیتاب ہیں۔ سنسنی خیز میچ کیلئے تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں