ہارٹ آف ایشیا کانفرنس ، سرتاج عزیز بھارت پہنچ گئے، مودی سے ملاقات متوقع

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس ، سرتاج عزیز بھارت پہنچ گئے، مودی سے ملاقات متوقع

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے کل کی بجائے آج ہی بھارت پہنچ گئے ہیں۔کانفرنس کے موقع پر مشیر خارجہ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات بھی متوقع ہے۔

اس سال کانفرنس کی تھیم چیلنجز سے مقابلہ اور استحکام حاصل کرنا ہے،آج شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں پاکستان، سعودی عرب، چین، ترکی، ایران،روس سمیت چالیس ممالک کے وفود اور علاقائی و بین الاقوامی تنظیمیں شرکت کررہی ہیں ۔

کانفرنس میں افغانستان اور پڑوسی ممالک کے درمیان علاقائی تعاون بڑھانے، سیکورٹی خطرات سے بچاؤ اور علاقائی صورتحال کے معاملات زیر غور آئیں گے۔پاکستانی وفد کی قیادت مشیر خارجہ سرتاج عزیز کریں گے،  اتوار کو وزرا کا اجلاس ہوگا جس میں بھارتی وزیراعظم اور افغان صدر شریک ہونگے۔

مصنف کے بارے میں