ایک ہفتے میں ڈالر کی قیمت معمول پر آ جائیگی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار

 ایک ہفتے میں ڈالر کی قیمت معمول پر آ جائیگی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد:وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کرنسی اسمگلنگ اور غیر قانونی منی چینجرز کے خلاف آپریشن جاری ہے ایک ہفتے میں ڈالر کی قیمت معمول پر آ جائیگی۔وزیر خزانہ سے فاریکس ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کرنسی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون شروع ہو چکا ہے بغیر لائسنس کام کرنے والے کرنسی ڈیلرز کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے،ایف بی آر،اسٹیٹ بینک اور آئی بی مل کر آپریشن کررہے ہیں جس کے نتیجہ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے کی کمی ہوئی ہے دو تین روز میں ڈالر کی قیمت نارمل ہو جائیگی وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں ایک روپے اضافہ سے58 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فاریکس ایسوسی ایشن نے مکمل تعاون کی یقینی دہانی کروائی ہے پاکستان کے مفاد میں ایکشن لیا ہے اور لے رہے ہیں اور لیں گے اور اس میں کوئی کوتاہی نہیں ہوگی۔

مصنف کے بارے میں