سابق وزیرِ اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے نے بھی نیونیوز کے حق میں آواز بلند کردی

سابق وزیرِ اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے نے بھی نیونیوز کے حق میں آواز بلند کردی

لاہور:پیمرا کی جانب سےنیونیوز کی جابرانہ بندش کے فیصلے کو ملک بھر  کی معروف سیاسی شخصیات نے بھی سختی سے مذمت کی ہے ۔

گزشتہ روز سابق وزیرِاعظم سید یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے اپنے ایک ویڈیو  پیغام میں نیونیوز کی بندش کو غلط قرار دیاہے ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ۔ کسی ایک چینل کے خلاف پابند ی لگانا درست اقدام نہیں ،ایسا چینل جس کی نشریات بھی عوام کی امنگو ں کے مطابق ہو اور آزادہو اس کو بند کرنا نامناسب ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے خود نیونیوز کی نشریات دیکھی ہیں جس میں ذمہ داری کا مظاہر ہ کیا جاتاہے ۔ علی حیدر گیلانی نے حکومت پاکستان اور پیمر اسے اپیل کی کہ وہ نیونیوز کی نشریات پر پابند جلد جلد سے اٹھائے ۔