مارٹن گپٹل کو ون ڈے کیریئر میں 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 45 رنز درکار

مارٹن گپٹل کو ون ڈے کیریئر میں 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 45 رنز درکار

سڈنی : نیوزی لینڈ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل کو ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 45 رنز درکار ہیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پانچویں کیوی بلے باز بن جائیں گے، اس سے قبل سٹیفن فلیمنگ، نیتھن ایسٹل، برینڈن میک کولم اور روز ٹیلر بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، فلیمنگ 8007 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، ایسٹل 7090 رنز کے ساتھ دوسرے، میک کولم 6083 رنز کے ساتھ تیسرے اور ٹیلر 5826 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
گپٹل نے اب تک 134 میچز میں 4955 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 10 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں، اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ آج اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں پانچ ہزار رنزوں کا ہندسہ عبور کر لیں گے۔