طارق فاطمی جلد امریکہ کا دورہ کریں گے ،ذرائع

طارق فاطمی جلد امریکہ کا دورہ کریں گے ،ذرائع

اسلام آباد :وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی کو پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے امریکہ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق طارق فاطمی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قریبی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔
ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات زیربحث آئیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں دسمبر اور جنوری میں 2 سینئر وفاقی وزرا بھی امریکہ جائیں گے جہاں وہ ٹرمپ انتظامیہ کے اہم اراکین سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق رابطوں کا فیصلہ وزیراعظم نوازشریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیلیفونک گفتگو میں ہوا۔