بھارت اور چین میں فضائی آلودگی کی وجہ سے تقریباً 16 افرادموت کا شکار

بھارت اور چین میں فضائی آلودگی کی وجہ سے تقریباً 16 افرادموت کا شکار

نئی دہلی: بھارت اور چین میں گزشتہ سال فضائی آلودگی کی وجہ سے تقریباً 16 لوگ موت کا شکار ہوئے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات گرین پیس نے اپنی ایک رپورٹ میں کہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت میں1990ءکے بعدمعدنی ایندھن سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی سے ہلاکتوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے تا ہم اس کے باوجود ان جیسے ممالک کی نسبت بھارت کی صورتحال خراب ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2010ءکے بعد بھارت میں آلودگی کی شرح میں بہتری نہیں آئی۔رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں میں کوئلے کا مسلسل استعمال اس کی وجہ ہے۔رپورٹ میں گزشتہ سال بھارت میں آلودگی کی وجہ سے موت کی شرح 135 افراد فی لاکھ اور چین میں 115افراد فی لاکھ رہی۔گلوبل برڈن آف ڈیزیز کے مطابق گزشتہ سال بھارت میں 18لاکھ اور چین میں 15 لاکھ افراد فضائی آلودگی کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔