ٹیک ورلڈ کو ہواوے میٹ 9 سے روشناس کرادیا گیا

ٹیک ورلڈ کو ہواوے میٹ 9 سے روشناس کرادیا گیا

لاہور:ہواوے کا شمار عالمی اسمارٹ فونز مارکیٹ میں سب سے جدید اور تخلیقات سے بھرپور اسمارٹ فونز بنانے والے برانڈ کے طور پر کیا جاتا ہے ۔ہواوے نے گزشتہ دنوں لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکاءکےلئے اسمارٹ فون ہواوے میٹ9کو پیش کیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے ہواوے کی اس جدید انقلابی تخلیق کی خصوصیات کا مشاہدہ کیا۔اس تقریب میں ہواوے کی اعلیٰ مینجمنٹ بھی موجود تھی جس میں ہواوے ڈیوائس ڈویژن کے ڈپٹی جنرل منیجر فراز خان بھی شامل تھے جبکہ تقریب میں ٹیک انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سرکردہ افراد کے ساتھ ساتھ ممتاز سماجی شخصیات اور میڈیانمائندگا ن بھی موجود تھے۔

تقریب میں ٹیک میڈیا کے نمائندگان بھی شریک تھے جنہوں نے اس ڈیوائس کی خصوصیات کا ذاتی طور پر مشاہدہ اور معائنہ کیا ۔ہواوے میٹ9سیکنڈ جنریشن Leicaڈیول لینس کیمرہ،UXاور ہائبرڈ فوکس و ہائبرڈ زوم سے لیس ہے ،اس میں نصب Kirin 960 chipset ہواوے مشین لرننگ Algorithm, کے ساتھ تیز اوررواں تجربے سے روشناس کرتی ہے ،اس کی 4000 mAh کی بیٹری سپر چارج اور پاور سیونگ ٹیکنالوجی کے ساتھ بیٹری لائف میں اضافہ کرتی ہے اور اس ڈیوائس کو دو ورز تک کےلئے مکمل چارج پر استعمال کے قابل بناتی ہے ،10منٹ کے چارج پر اس پر دو مکمل فلمیں دیکھی جاسکتی ہیں جبکہ اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ بیٹری سپر سیف فائیو گیٹ پروٹیکشن سے لیس ہے ،اس کا Leica ڈیول لینس کیمرہ 12-megapixel/F2.2 RGBسینسر اور 20MP -megapixel/ F2.2مونوکروم سینسر سے لیس ہے جو کہ امیج کے معیار کو بہتر بناتا ہے ۔

ہواوے میٹ9انتہائی دیدہ زیب رنگوں میںدستیاب ہے جس میں اسپیس گرے،مون لائٹ سلور،شیمپئن گولڈ،سرامک وائٹ اور Mocha Brown شامل ہیں،ہواوے میٹ9میں EMUI 5.0,بھی متعارف کرا یا گیا ہے اور نیٹو اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم Linux. کے ہوتے ہوئے میٹ9صارف کےلئے مزید بہتر ڈیوائس ثابت ہوتی ہے ،اس رنگا رنگ تقریب میں شرکا ءکو میٹ9کی اسپیڈ کے تجزیئے،کیمرہ خصوصیات اور بیٹری سے متعلق مشاہدے کے مواقع فراہم کئے گئے ،تقریب میں ٹیک ورلڈ سے وابستہ افراد نے میٹ9کو مکمل ڈیوائس قرار دیتے ہوئے اس کی کامیابی کی پیش گوئی کی ،ہواوے میٹ9کو میڈیا اور ٹیک ورلڈ سے وابستہ افراد کی جانب سے حاصل ہونے والی زبردست پذیرائی کے بعد بجا طور پر کہا جاسکتا ہے کہ ہواوے اسمارٹ فونز میں جدید اور تخلیقاتی ٹیکنالوجی کا لیڈر ہے ۔

مصنف کے بارے میں