برطانوی پاپ گلوکار میٹ گوس کی 7 برس بعد دنیائے موسیقی میں واپسی

معروف برطانوی پاپ گلوکار میٹ گوس سات برس بعد لندن میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے

برطانوی پاپ گلوکار میٹ گوس کی 7 برس بعد دنیائے موسیقی میں واپسی

لندن : معروف برطانوی پاپ گلوکار میٹ گوس سات برس بعد لندن میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ 80ءکی دہائی میں پاپ میوزک سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے برطانوی گلوکار میٹ گوس سات سال بعد لندن میں کرسمس کے موقع پر لائیو کنسرٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔
میٹ گوس گزشتہ سات برس سے امریکی شہر لاس ویگس میں رہائش پذیر ہیں۔ میٹ گوس کی دنیا بھر میں سترہ ملین سے زائد مختلف گانوں کی البم فروخت ہوچکی ہیں جبکہ انکو ویمبلی اسٹیڈیم رائل البرٹ ہال میں متواتر گیارہ راتوں تک گانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ پاپ گلوکار موسیقی کے کئی ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں