میر واعظ دوبارہ نظربند، خواجہ بہاؤالدین کی عرس کی تقریبات میں شرکت سے روک دیا گیا

میر واعظ دوبارہ نظربند، خواجہ بہاؤالدین کی عرس کی تقریبات میں شرکت سے روک دیا گیا

سری نگر: حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو دوبارہ نظر بند کر دیا گیا۔ ان کی نظربندی کے خلاف کشمیری نوجوانوں نے بھر پور احتجاج کیا۔

کشمیری اخبار گریٹر کشمیر کے مطابق میر واعظ عمر فاروق کی گزشتہ روز ہی نظربندی ختم کی گئی تھی،وہ خواجہ بہاوالدین احمد نقشبند کے عرس کی تیاری کررہے تھے جس دوران ان کو دوبارہ نظر بند کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  پولیس اہلکار حریت رہنما کی رہائش گاہ پہنچے اور انہیں ریاستی حکومت کے فیصلے سےآگاہ کیا کہ آپ نظر بند ہیں اور عرس کی تقریبات میں شرکت نہیں کر سکتے۔