بھارت میں کرنسی بحران سے پاکستانی سفارتکار بھی متاثر

بھارت میں کرنسی بحران سے پاکستانی سفارتکار بھی متاثر

نئی دہلی: بھارت میں کرنسی بحران سے پاکستانی سفارتکار بھی متاثر ہو گئے۔ پاکستان ہائی کمیشن کے پاس کیش ختم ہو گیا، بھارتی بینکوں نے پاکستانی سفارتکاروں کو کیش دینے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز بھارت میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارت میں کرنسی بحران سے پاکستانی سفارتکار بھی متاثر ہوئے ہیں۔ بھارت میں پاکستانی سفارتکانے کے پاس کیش ختم ہو گیا ہے، بھارتی بینک سفارتکانے کو کیش دینے پر تیار نہیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ اپنے پیسے مانگ رہے ہیں لیکن بینک دینے سے انکار کر رہے ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے مسئلہ جلد از جلد حل کرایا جائے۔

مصنف کے بارے میں