عراقی فوج ’اسلامک اسٹیٹ‘ پر جلد غلبہ حاصل کر لے گی: السیستانی

بغداد: عراق کے اعلیٰ ترین شیعہ عالم آیت اللہ العظمیٰ علی السیستانی کا کہنا ہے کہ بہت جلد عراقی فوج عسکریت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کو شکست دے کر مکمل فتح حاصل کرنے والی ہے۔

السیستانی نے مزید کہا کہ عراقی فوج کے جذبے بلند ہونے کے علاوہ اُس کی جنگی استعداد میں انتہائی زیادہ اضافہ ہو چکا ہے اور موصل میں اُسے مکمل فتع عنقریب ملنے والی ہے۔ انہوں نے عراقی فوج کو تلقین کی کہ وہ جنگ کے دوران اور بعد میں موصل کی شہری آبادی کے جان و مال کی پوری طرح حفاظت کرے۔

السیتانی کا یہ بیان عراقی فوج کے موصل کی بازیابی کے فوجی آپریشن کے تناظر میں سامنے آیا ہے جو سترہ اکتوبر سے شروع ہے۔

مصنف کے بارے میں