بھارت : خاتون نے بینک میں بچے کو جنم دیدیا

بھارت : خاتون نے بینک میں بچے کو جنم دیدیا

کانپور: بھارت میں ایک خاتون کے ہاں بینک کے اندر بچے کی پیدائش ہوئی ہے جب وہ بینک سے پیسے نکلوانے کے لیے قطار میں کھڑی تھی۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق 30 سالہ سرویشا جس کا شوہر گزشتہ سال حادثے میں ہلاک ہو چکا ہے دو دن سے اپنی ساس کے ساتھ حکومت کی طرف سے فراہم کی گئی امداد کی پہلی قسط نکلوانے کےلیے قطار میں کھڑی تھی۔ گزشتہ روز ان کی باری آنے سے قبل ہی بینک کے پاس کیش ختم ہوگیا تھا آ بھی صبح سے قطار میں کھڑی تھی کہ بیٹے کی پیدائش ہوگئی۔

سرویشا کی ساس کا کہنا ہے میرا پوتا صحت مند ہے جبکہ بہو کمزور ہے۔میں یہی سمجھی تھی کہ آج میں نے سرویشا کو کھو دیا ہے۔