کھانے کے علاوہ پیاز کے بے شمار فوائد !آپ بھی جانیئے اس رپورٹ میں

کھانے کے علاوہ پیاز کے بے شمار فوائد !آپ بھی جانیئے اس رپورٹ میں

نیویارک: آپ نے ہانڈی بنانے کے لئے پیاز کا استعمال تو کیا ہوگا ،ان کی وجہ سے کھانے مزیدار بنتے ہیںلیکن اس کے علاوہ پیاز کے دیگر استعمال بھی ہیں،آئیے آپ کو اس کے بارے میں بتاتے ہیں۔
پرانی چھرئیوں کی صفائی:  وقت کے ساتھ چھرئیوں پرانی ہونے لگتی ہیں اور ان کا دھاتی حصہ خراب ہونے لگتا ہے لیکن اگر آپ پیاز کے ذریعے انہیں صاف کریں تویہ چمک جائیں گی۔

شہد کی مکھی کے ڈنگ کے لئے: اگر شہد کی مکھی کاٹ لے تو بہت درد ہوتی ہے لیکن اگر آپ پیاز کو متاثرہ جگہ پر ملنے لگیں گے تو درد میں خاطر خواہ کمی ہونے کے ساتھ سوجن بھی کم ہوگی۔

رنگ کی بو سے نجات:  گھر میں رنگ کروانے کے بعد اس میں سے پینٹ کی بو نہیں جاتی لوگ مہنگے ایئر فریشنر خریدنے پر مجبور ہوتے ہیں لیکن اس کا حل پیاز میں موجود ہے۔پیاز کاٹ کر پانی کے باﺅل میں ڈال کر کمرے میں رکھ دیں ،اگلی صبح بو کافی حد تک ختم ہوچکی ہوگی۔

چولہے کی صفائی: کھانا پکانے کے دوران کئی چیزیں چولہے پر گرتی ہیں اور وہ گندا ہوجاتا ہے۔اگر آپ پیاز کو کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم کرلیں اور اس سے چولہے کو صاف کریں تو وہ بالکل نئے جیسا ہوجائے گا۔