پاکستانی ٹیم میں کوئی بھی اوپنر اعلیٰ پائے کا نہیں ہے، سلمان بٹ

سابق کرکٹ کپتان سلمان بٹ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں ہمیشہ اوپننگ کا مسئلہ رہاہے اور اوپننگ وہی کرے گا جوہمیشہ اوپننگ کرتاہے

پاکستانی ٹیم میں کوئی بھی اوپنر اعلیٰ پائے کا نہیں ہے، سلمان بٹ

لاہور:سابق کرکٹ کپتان سلمان بٹ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں ہمیشہ اوپننگ کا مسئلہ رہاہے اور اوپننگ وہی کرے گا جوہمیشہ اوپننگ کرتاہے  

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم میں سرے سے ہی مسئلہ اوپننگ کرنے کا رہا ہے جس سے نئے آنیوالے نوجوان کرکٹرز اس سے محروم ہوتے رہے اور اس مسئلے کا اثر اکثر اوقات ہماری کارکردگی  پر متاثر ہوا ہے جبکہ ٹیم پرانے اصول پر ہی چلتے ہوئے کہتی ہے کہ اوپننگ اس سے کرائی جائے جو ہمیشہ سے اوپننگ کرتا آرہا ہے۔