کیلیفورنیا: لیٹ نائٹ پارٹی کے دوران آتشزدگی، 9 افراد ہلاک

کیلیفورنیا: لیٹ نائٹ پارٹی کے دوران آتشزدگی، 9 افراد ہلاک

کیلیفورنیا: کیلیفورنیا کے علاقے اوکلینڈ میں گودام میں لیٹ نائٹ پارٹی کے دوران آتشزدگی سے  9 افراد ہلاک اور25 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اوکلینڈ کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔  اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز ٹیمیں پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہیں جبکہ آگ کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں۔