آئندہ انتخابات میں بھی مقابلہ شدت پسندوں کے حامیوں سے ہوگا ،سینیٹرسعید غنی

پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابی سسٹم پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں کہ پنجاب میں ملک اسحاق اور کے پی کے میں حکیم اللہ محسود انتخابات کے نگران تھ

آئندہ انتخابات میں بھی مقابلہ شدت پسندوں کے حامیوں سے ہوگا ،سینیٹرسعید غنی

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابی سسٹم پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں کہ پنجاب میں ملک اسحاق اور کے پی کے میں حکیم اللہ محسود انتخابات کے نگران تھے جنہو ں نے بندوق کے زور پر انتخابات چوری کئے پارٹی رہنما سینیٹرسعید غنی کے مطابق ان کا آئندہ انتخابات میں بھی مقابلہ شدت پسندوں کے حامیوں سے ہوگا ۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے سیاست میں متحرک ہونے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات آراوز کے انتخابات تھے۔ پنجاب میں ملک اسحاق اور کے پی کے میں حکیم اللہ محسود انتخابات کے نگران تھے جنہو نے بندوق کے زور پر انتخابات چوری کئے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ہمارا مقابلہ شدت پسندوں کے حامیوں سے ہوگا۔ شدت پسندوں کے خلاف آپریشن صرف سندھ میں ہورہا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں نہیں۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کا مک مکا کیا ہوا ہے اس لئے پی ٹی آئی، قومی اسمبلی کے بائیکاٹ کا ڈرامہ کرکے نواز لیگ کو من مانی کرنے کا موقع دے رہی ہے اور ہر قدم پر نواز شریف کو ریلیف دلاتی آئی ہے۔