ہیکرز کی بینک میں سائبر ڈکیتی، 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا نقصان

بینک انتظامیہ نے بھی رقم چوری ہونے کی تصدیق کردی۔

ہیکرز کی بینک میں سائبر ڈکیتی، 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا نقصان

ماسکو: روس کے مرکزی بینک کے اکاو ¿نٹ پر ہیکرز نے حملہ کر کے 2 ارب روبیلز (3 کرروڑ 10 لاکھ ڈالرز) چوری کر لئے، بینک انتظامیہ نے بھی رقم چوری ہونے کی تصدیق کردی۔ روس کے مرکزی بینک کے اکاو ¿نٹس پر نامعلوم افراد نے انٹرنیٹ کی مدد سے حملہ کیا اور بینک کو 5 ارب روہیلز کے نقصان پہنچانے کی کوشش کی تاہم انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بینک کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔
بینک کے عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے برطانوی خبررساں ادارے کو کہا کہ ہیکرز نے 5 ارب روبیلز چرانے کی کوشش کی تاہم وہ صرف 2 ارب روہیلز کی رقم حاصل کرسکے جو امریکی ڈالر کے حساب سے 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز بنتی ہے۔انہوں نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہیکرز نے کلائنٹ کی جعلی معلومات کے ذریعے اکاو نٹس تک رسائی حاصل کی اور کامیابی سے رقم چوری کر کے بینک کو 2 ارب کا نقصان پہنچایا۔
دوسری جانب روسی حکام نے ایک بیان بھی جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہم نے غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کی ایک سازش کا سراغ لگایا ہے جس کے تحت بیرونی طاقتیں روس کے بینکنگ سسٹم پر مسلسل سائبر حملے کرکے ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہی ہیں۔
واضح رہے دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں ترقی کے بعد سائبر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس ضمن میں انٹرنیشنل سیکیورٹی ایجنسی سے مالیاتی اداروں اور بینکوں کو ہدایت جاری کررکھی ہیں کہ وہ اپنے بینک کے انٹرنیٹ سیکیورٹی سسٹم کو محفوظ بنائیں۔

مصنف کے بارے میں