دنیا کا پہلا آئس ہوٹل عوام کیلئے کھل گیا

سوئیڈن کے قصبے جوکاسجروی میں مکمل طور پر برف سے بنا ہوٹل عام عوام کیلئے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے

دنیا کا پہلا آئس ہوٹل عوام کیلئے کھل گیا

لاہور: سوئیڈن کے قصبے جوکاسجروی میں مکمل طور پر برف سے بنا ہوٹل عام عوام کیلئے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے ۔مسلسل26ویں سال کھلنے والا سوئیڈن آئس ہوٹل دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا برفانی ہوٹل ہے جسے ہر سال نومبر کے مہینے میں ڈیزائن کرنا شروع کیا جاتا ہے اور یہ دسمبر کے شروع میں مکمل ہوجاتا ہے ۔1.6ٹن وزن کے حامل کم و بیش1ہزار برفیلے بلاکس کی مدد سے تیار ہونے والے اس ہوٹل میں65کمرے ہیں جہاں کر سیوں سے لے کربستر، دروازے دیواریں اور حتیٰ کہ برتن بھی برف سے ہی تیار کیے جاتے ہیں۔رواں سال اس ہوٹل میں کمروں کی ڈیزائننگ اور آرٹ سویٹس کی تیاری کیلئے دنیا بھرسے 42آرٹسٹوں کو منتخب کیا گیا جبکہ تقریباً100لوگوں نے اس آئس ہوٹل کے تعمیراتی کام میں اپنا حصہ ڈالا۔ آئس ریسٹورنٹ، آئس چیپل اور درجن سے زائد سوئمنگ پولز لیے اس ہوٹل کو 4ماہ کیلئے ڈیزائن کیا جاتا ہے جہاں ہر سال تقریباً50ہزار مہمان ٹھہرتے ہیں۔