معذور افراد کی بہتری کیلئے جلد قومی اسمبلی میں بل پاس کیا جائے گا، طاہرہ اورنگزیب

مسلم لیگ(ن) کی ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ سرکاری عمارتوں میں معذور افراد کی سہولت کیلئے مخصوص راستہ بنایا جائے گا

معذور افراد کی بہتری کیلئے جلد قومی اسمبلی میں بل پاس کیا جائے گا، طاہرہ اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ(ن) کی ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ سرکاری عمارتوں میں معذور افراد کی سہولت کیلئے مخصوص راستہ بنایا جائے گا۔ معذور افراد کی بہتری کیلئے جلد قومی اسمبلی میں بل پاس کیا جائے گا۔

 ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے نیشنل پریس کلب میں معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر نیشل فورم برائے معذور خواتین کے زیراہتمام منعقد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ معذور افراد کے دن کو خصوصی افراد کا عالمی دن کہا جائے اس لفظ سے معذور افراد کو تکلیف ہوتی ہے اور ان کو یہ ناگوار گزرتا ہے ۔ خصوصی افراد کے والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کومعاشرے کا کارآمد افراد بنانے کی کوشش کریں تاکہ وہ عملی زندگی میں یہ ثابت کریں کہ ان سے کارآمد بندہ کوئی نہیں ہے ۔ میڈیا معذور افراد کی بہتری کیلئے مہم چلائے حکومت چاہتی ہے کہ معذور افراد کیلئے کام کیا جائے ۔ قومی اسمبلی میں جلد معذور افراد کیلئے بل پیش کیا جائے گا جس کے تحت تمام سرکاری پرانی و نئی عمارتوں میں معذور افراد کیلئے مخصوص راستہ و دیگر سہولیات کو یقینی بنایا جائے گااور کسی ایسی عمارت کا نقشہ پاس نہ کیا جائے گاجس میں معذور افراد کیلئے سہولیات نہ ہوں۔