بالی ووڈ اداکارہ شویتا تیواری کے ہاں بیٹے کی ولادت

ممبئی: مشہور بھارتی ٹی وی سیریل ’’کسوٹی زندگی کی‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شویتا تیواری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ شویتا تیواری کے ہاں بیٹے کی ولادت

ممبئی: مشہور بھارتی ٹی وی سیریل ’’کسوٹی زندگی کی‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شویتا تیواری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

اداکارہ شویتا تیواری نے چھوٹی پردہ اسکرین پر ڈرامہ سیریل ’’کسوٹی زندگی کی‘‘ سے شہرت حاصل کی جس کے بعد کئی مشہورڈراموں میں کام کیا جب کہ اداکارہ نے بالی ووڈ فلموں اورپاکستانی فلم ’’سلطنت ‘‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن اب  طویل عرصے بعد ادکارہ کے ہاں خوشیوں نے دستک دی ہے۔

اداکارہ شویتا  تیواری اور اداکار ابھے نیو کوہلی کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جس پر اداکاروں کی جوڑی خوشی سے نہال ہے جب کہ اداکارہ نے27 نومبر کوممبئی کے سوریا چائلڈ کیئر اسپتال میں بیٹے کو جنم دیا جس کا باقاعدہ اعلان آج اسپتال انتظامیہ نے کیا جس کے مطابق زچہ و بچہ دونوں تندرست ہیں جنہیں ایک روز میں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

 اداکارہ شویتا تیواری نے پہلی شادی کی ناکامی کے بعد 2013 میں قریبی دوست و اداکار  ابھی نیو کوہلی سے شادی کی تھی۔