امرتسر: ایران نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی  پیشکش کردی . ہارٹ آف ایشیا کانفرنس  میں شرکت کے لیے موجود ایرانی وزیر خارجہ  نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے پاکستان اور بھارت کو پیشکش کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کےساتھ بہترین تعلقات ہیں،اگرپاکستان اوربھارت چاہیں تومسئلہ کشمیرپر مصالحت کےلیے تیارہیں۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات میں مضبوطی چاہتا ہے،ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک مضبوط ہیں یہی خطے کے امن کیلئے بہتر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران نہیں چاہتا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کا بندھن ٹوٹے،ہم دونوں ممالک کی بہتری چاہتے ہیں،اگر اس کیلئے ایران کی مدد کی ضرورت ہے تو ہم تیا ر ہیں۔