مبینہ کرپشن میں ملوث وزیرِ اعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

 مبینہ کرپشن میں ملوث وزیرِ اعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

کرپشن پوری دنیا کا سنگین مسئلہ بن چکا ہے ۔اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو پرکرپشن کے الزامات کے بعد ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے ۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی مبینہ کرپشن میں ملوث ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف اسرائیلی عوام سڑکوں پر نکل آئے۔اسرائیل کے شہر تل ابیب میں 20 ہزار افراد نے وزیراعظم کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دولت مند حامیوں سے تحائف کی مد میں رقم وصول کی جبکہ وہ ایک بڑے اخبار کے ساتھ خفیہ ڈیل کرنا چاہتے تھے۔