مریم نواز مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی میں شامل ہو گئیں

مریم نواز مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی میں شامل ہو گئیں

اسلام آباد :شریف خاندان کی نئی نسل فیصلہ سازی کے عمل میں باقاعدہ شریک ہو گئی ۔نوازشریف نےہونہار صاحبزادی اور ذہین بھتیجے کو مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل کر لیا۔ مریم نواز اور حمزہ شہباز اب جلسے جلوس کے علاوہ پارٹی میٹنگز میں بھی متحرک نظر آئیں گے ۔ 

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے پارٹی سیاست میں باقاعدہ انٹری دیدی ہے اور وہ پارٹی فیصلہ سازی کے عمل میں باقاعدہ طور پر شریک ہونے جا رہی ہیں ۔مریم نواز  سیدھی رہنما بن گئیں اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن مقرر  ہو گئیں ۔یاد رہے کہ نوازشریف کے وزارت عظمیٰ  کی کرسی سنبھالتے ہی مریم نواز متحرک نظر آئیں ۔ پہلے بے نظیر انکم اسپورٹ اسکیم کی سربراہ بنیں پھر   وزیراعظم آفس میں سوشل میڈیا ٹیم چلانے میں نام آیا۔ این   اے120 لاہور کے ضمنی الیکشن میں بھرپور سیاسی مہم چلائی  اور والدہ کی غیر موجودگی میں سیٹ مسلم لیگ ن کو دلائی ۔ْ مریم نواز کے سیاسی مخالفین پر جارحانہ ٹویٹس معمول بن چکے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن میں مریم نواز گروپ بھی سامنے آچکا ۔ مسلم لیگ ن کی مستقبل میں وزارت عظمیٰ کی متوقع امیدوار مریم نواز اب باضابطہ طور پر فیصلہ ساز کمیٹی کا حصہ بن چکی ہے ۔