نئی دہلی سموگ کے باعث دورانِ میچ سری لنکن کھلاڑیوں نے ماسک پہن لیے

نئی دہلی سموگ کے باعث دورانِ میچ سری لنکن کھلاڑیوں نے ماسک پہن لیے

نئی دہلی : نئی دلی کی گندگی نے کرکٹ کو بھی گدلا کر دیا۔سری لنکن کرکٹرز بھارتی دارالحکومت میں ماسک پہن کر میچ کھیلے۔دو فیلڈرز نے کھیل سے ہی انکار کردیا۔ایک موقع پر سری لنکا کے دس کھلاڑی فیلڈ میں موجود تھے.جس کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا۔

 فضائی آلودگی کے باعث سری لنکن ٹیم کو بولنگ کرنے میں مشکل پیش آرہی تھی جس پر ویرات کوہلی نے پہلی اننگز پانچ سو چھتیس رنز ، سات کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی ۔ اسٹیڈیم میں فوری طور پر موسم کی جانچ پڑتال کرنے والے عملے کو بلایا گیا جن کے مطابق ہوا کا تناسب پچھلے دن کی طرح ہی ریکارڈ کیا گیا اور موسم میں کوئی خاص تبدیلی نہیں دیکھی گئی جس پر میچ کو 15 منٹ کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کیا گیا۔