مسلم لیگ (ن) کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی رکن ہونگے

مسلم لیگ (ن) کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی رکن ہونگے

اسلام آباد: ملک کی حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے فیصلہ سازی کے قیام کے لیے نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) بنانے کا فیصلہ کرلیا، اس کے علاوہ 110 ارکان پر مشتمل سینٹرل ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے دوبارہ قیام کا بھی اعلان کردیا گیا۔اس حوالے سے پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر آصف کرمانی نے ذرائع ابلاغ کو نئی بننے والی کمیٹیوں میں شامل ارکان کے نام جاری کردیئے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ اس فہرست میں جماعت کے صدر نواز شریف کا نام شامل نہیں ہے.اپنے دوسرے اعلان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے وضاحت کی کہ نواز شرف جماعت کے صدر کے طور پر دونوں کمیٹیوں کی سربراہی کریں گے جبکہ سینیٹ میں قائد ایوان راجا ظفر الحق سی ای سی اور سی ڈبلیو سی کے رکن ہوں گے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن ہوں گی اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سرکاری طور پر انہیں پارٹی کے فورم پر کوئی اہم منصب دیا گیا ہے۔