امریکا چین ٹریڈ معاہدہ، عالمی منڈیوں میں مثبت رجحان

امریکا چین ٹریڈ معاہدہ، عالمی منڈیوں میں مثبت رجحان
کیپشن: ٹرمپ نے یکم جنوری سے چین کی 200 ارب ڈالر کی درآمدات پر ٹیرف بڑھانے کی دھمکی دی تھی۔۔۔۔فائل فوٹو

بیونس آئرس: امریکا چین معاہدے کے بعد چین اور ہانگ کانگ کی مارکیٹوں میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کے آغاز پر چین اور ہانگ کانگ کی منڈیوں میں 2 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔

بیونس آئرس میں دنیا کے 20 مضبوط ترین معاشی ممالک کے اجلاس جی 20 کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی ہم منصب ژی جن پنگ ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تنازع سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ یکم جنوری کے بعد کوئی نیا ٹریڈ ٹیرف عائد نہیں کیا جائے گا۔

امریکا اور چین نے یکم جنوری کے بعد کوئی نیا ٹریڈ ٹیرف عائد نہ کرنے پر اتفاق کے بعد جاپانی مارکیٹس میں بھی تیزی رہی اور کاروبار میں ایک فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے یکم جنوری سے چین کی 200 ارب ڈالر کی درآمدات پر ٹیرف 10 سے بڑھا کر 25 فی صد کرنے کی دھمکی دی تھی۔