محمد آصف کی گاڑی کو حادثہ، اہلیہ اور 2 بچیوں سمیت زخمی

محمد آصف کی گاڑی کو حادثہ، اہلیہ اور 2 بچیوں سمیت زخمی
کیپشن: تیز رفتار کار سے بچتے ہوئے میری کار فٹ پاتھ پر چڑھ گئی تھی، محمد آصف۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لاہور: فاسٹ بولر محمد آصف کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ ان کی اہلیہ اور 2 بچیاں زخمی ہو گئیں۔ لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں سابق کرکٹر اپنی فیملی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ اچانک گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔

حادثے میں محمد آصف کی فیملی اور وہ خود محفوظ رہے تاہم انہیں سر میں معمولی چوٹیں آئیں۔

کرکٹر نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تیز رفتار کار سے بچتے ہوئے میری کار فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔ شکر ہے بچت ہو گئی جبکہ اہلیہ اور بچیوں کا سی ٹی اسکین کرا دیا ہے۔

خیال رہے کہ محمد آصف پاکستان 23 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔