گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

 گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: گورنر ہاؤس کی دیواریں مسمار کرنا اینٹی کیوٹی ایکٹ 1975کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لاہور: جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے گورنر ہاؤس پنجاب کی دیوار گرانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ درخواست میں پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری، ڈی سی اور مئیر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ گورنر ہاؤس کی دیواریں مسمار کرنا اینٹی کیوٹی ایکٹ 1975کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت حکومت کو فوری طور پر گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے روکنے کا حکم جاری کرے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل لاہور میں وزیر اعظم کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیر اعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس کی دیوار گرانے کا حکم دیا تھا جس پر گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا کام جاری ہے۔