پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پہلے سیشن میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1244 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا اور سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال کا شکار نظر آتے ہیں۔


کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پہلے سیشن میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1244 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس 39 ہزار 251 کی سطح پر آ گیا۔

دوسری جانب معاشی تجریہ گار ذیشان افضل کا مارکیٹ کی صورتحال پر کہنا تھا کہ شرح سود اور تبادلہ میں ایڈجسمنٹ نے معاشی صورتحال واضح کی ہے۔ دو فیصلوں نے سرمایہ کاروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ انڈیکس کا گرنا اور شرح سود سے شیئرز کی ویلیوایشن بدلنے کے سبب ہے اور سرمایہ کار معاشی سمت کا تعین کر رہے ہیں۔