زلفی بخاری ای سی ایل کیس، نیب تفتیشی افسر کل ریکارڈ سمیت اسلام آباد ہائیکورٹ طلب

زلفی بخاری ای سی ایل کیس، نیب تفتیشی افسر کل ریکارڈ سمیت اسلام آباد ہائیکورٹ طلب
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر اسلام آبادہائیکورٹ نے نیب تفتیشی افسرکوکل ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل بنچ زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انکوائری میں شامل نہ ہونے پرنام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی.


نیب پراسیکیوٹرعمران شفیق نے کہا کہ زلفی بخاری 2بارانکوائری میں شامل ہوئے،6 دسمبرکونیب نے دوبارہ زلفی بخاری کوبلایاہے،عمران شفیق کا کہناتھا کہ زلفی بخاری 6 کمپنیوں کاریکارڈنہیں دے رہے،چیئرمین نیب نے 5اکتوبرکوباہرجانے کی اجازت دی۔


جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پھرکیامسئلہ ہے ایک بارباہرجانے کی اجازت ہے،عدالت نے زلفی بخاری کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ابھی تک جواب نہیں دیا،جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ چیئرمین نیب نے باہرجانے کی اجازت کیوں دی؟

کیاعدالت نے اجازت دینے کیلئے کوئی ضمانت لی؟جسٹس عامر فاروق نے نیب افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ خوداپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئے، اسلام آبادہائیکورٹ نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے نیب تفتیشی افسرکوریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔