خراب معاشی صورت حال ، وزیراعظم عمران خان اسد عمر پر سخت برہم

خراب معاشی صورت حال ، وزیراعظم عمران خان اسد عمر پر سخت برہم

لاہور:خراب معاشی صورت حال  پر وزیراعظم عمران خان کا اسد عمر پر سخت برہمی کا اظہار ،  وزیر خزانہ اسد عمر نے استعفیٰ کی پیشکش کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاوس میں تحریک انصاف کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر اور جہانگیر ترین نے شرکت کی ، اس دوران ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،خراب معاشی حالت پر جہانگیر ترین اسد عمر پر برس پڑے، دونوں رہنماوں میں سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا.

ذرائع کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں سخت اختلافات پیدا ہو گئے ہیں, وزیر خزانہ اسد عمر نے وزیر اعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کی پیشکش کردی ہے۔


 وزیراعظم ہاﺅس کے ذرائع کے حوالے سے اایسی تمام خبروں کی تردید کیے جانے کی تصدیق کی ہے اور دعویٰ کیاہے کہ وزیر خزانہ کے استعفیٰ کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی انہوں نے ایسی کوئی پیشکش کی ہے۔

جبکہ دوسری جانب جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ان کے اسد عمر کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں ہوئے اور نہ ہی ان کے ساتھ کوئی چپقلش ہے۔