موجودہ حکومت کا پارلیمنٹ کو غیرفعال بنانے کا عمل ریاستی اداروں پر تباہ کن اثرات مرتب کریگا:رضا ربانی

موجودہ حکومت کا پارلیمنٹ کو غیرفعال بنانے کا عمل ریاستی اداروں پر تباہ کن اثرات مرتب کریگا:رضا ربانی
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سعودی عرب ، ملائیشیا ، چین کے دوروں پر پالیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا ، موجودہ حکومت نے پارلیمنٹ سے تاحال کوئی قانون منظور نہیں کرایا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب ، ملائیشیا اور چین کے دورے کیے لیکن اس دوران پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ، موجودہ حکومت نے تاحال پارلیمنٹ سے کوئی قانون منظور نہیں کرایا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قوائد کی خلاف ورزیاں کی ہیں اسی وجہ سے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹیایاں نہیں بنائی جا سکی ہیں ، تاحال پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کی بھی تقرری نہیں کی گئی ہے ۔اور نہ اس سلسلے میں نامزدگی کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمانی روایات کے برعکس اب سپیکر کی بجائے وزیراعطم عمران خان ، چیئرمین پی اے سی نامزد کرے گا ، پارلیمنٹ کو آئی ایم ایف سے مذاکرات ان کی شراظ سے متعلق اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے ، پارلیمنٹ کو گیس ، بجلی ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے دانستہ یا منظم مہم سے سپیکر ، چیئرمین سینٹ کے دفتر کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے ، پارلیمنٹ کو غیر فعال بنانے کا ریاست کے ادارہ جاتی ڈھانچے پر تباہ کن اثر پڑے گا ،