مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا150روپے سستاہوگیا

 مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا150روپے سستاہوگیا
کیپشن: سکرین شاٹ

کراچی : بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالر کااضافہ تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا150روپے سستاہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالر کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1222ڈالرسے بڑھ کر1228ڈالرہوگئی ۔ 

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد،لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید150روپی اور دس گرام سونے کی قیمت میں128روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت64350روپے سے گھٹ کر64200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت55170روپے سے گھٹ کر55042روپے ہوگئی۔پیرکوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا ،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت860روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت737.31روپے پرمستحکم رہی ۔