الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کر دیں

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کر دیں
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں، مسلم لیگ ن 22 کروڑ 21 لاکھ 16 ہزار 406 روپے کے اثاثوں کے ساتھ سرِ فہرست نکلی ،  الیکشن کمیشن سے جاری کردہ سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات میں مسلم لیگ ن سب سے زیادہ اثاثوں کی مالک جماعت نکل آئی۔

الیکشن کمیشن کے دستاویز کے مطابق پی ٹی آئی 11 کروڑ 64 لاکھ 24 ہزار 836 روپے کی مالک ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے اثاثوں کی مالیت 16 کروڑ 52 لاکھ 84 ہزار 423 روپے ہے، جب کہ چوتھے نمبر پر جماعت اسلامی 11 کروڑ 6 لاکھ 53 ہزار 978 کے اثاثوں کی مالک نکلی۔دستاویز کے مطابق پی پی پی پی 7 کروڑ 92 لاکھ 4 ہزار 355 روپے کے اثاثوں کی مالک ہے، جب کہ مسلم لیگ ق 5 کروڑ 81 لاکھ 480 روپے کی مالک ہے۔

اے این پی 4 کروڑ 17 لاکھ 26 ہزار 350 روپے کی مالک، جے یو آئی ف 2 کروڑ 82 لاکھ 73 ہزار 592 روپے کی مالک، جب کہ پی ایس پی کے اثاثوں کی مالیت 35 لاکھ 65 ہزار 818 روپے ہے۔

دستاویز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک 19 لاکھ 10 ہزار 434 روپے کے اثاثوں کی جب کہ عوامی مسلم لیگ 2 لاکھ 88 ہزار 268 روپے کے اثاثوں کی مالک ہے۔