زرداری نے طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائر کر دی

زرداری نے طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائر کر دی
کیپشن: درخواست میں نیب اور احتساب عدالت نمبر دو کو فریق بنایا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: ہائیکورٹ میں سابق صدرآصف علی زرداری نے طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائر کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری نے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائر کر دی۔ درخواست میں نیب اور احتساب عدالت نمبر دو کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دل کی بیماری لاحق ہے جب کہ تین اسٹنٹ ڈل چکے ہیں، شوگر کا مرض ہے اور شوگر لیول کنٹرول کرنے کے لیے مستقل علاج کی ضرورت ہے۔

آصف زرداری نے میڈیکل رپورٹس درخواست کے ساتھ منسلک کرکے استدعا کی کہ انہیں متعدد بیماریاں لاحق ہیں علاج کے لیے ضمانت منظور کی جائے۔