ماہ دسمبر میں وفاقی سرکاری ملازمین کو 11 چھٹیاں مل گئیں

ماہ دسمبر میں وفاقی سرکاری ملازمین کو 11 چھٹیاں مل گئیں
کیپشن: فائل فوٹو

ماہ دسمبر میں وفاقی سرکاری ملازمین کو 11 چھٹیاں مل گئیں، رواں ماہ میں وفاقی ملازمین کو 25دسمبر کی چھٹی اور ہفتہ وار تعطیلات ملا کر کل 11چھٹیاں ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق دسمبر کا مہینہ سرکاری و نجی شعبہ کے ملازمیں کیلئے خوشخبری لے کر آیا ہے۔ رواں ماہ دسمبر میں سرکاری و نجی شعبہ دونوں کے ملازمیں کو معمول سے زیادہ چھٹیاں ملیں گی۔ 

خاص کر وفاقی سرکاری ملازمیں کی زبردست موج ہوگی اور انہیں 11 چھٹیاں ملیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ اس مرتبہ ماہ دسمبر ایک منفرد مہینہ ہے کیونکہ رواں ماہ میں اتوار، پیر اور منگل کے ایام پانچ پانچ مرتبہ آئیں گے۔ کل اتوار سے شروع ہونے والا ماہ دسمبر اس لیے بھی منفرد ہوگا کہ اس مہینے میں ہفتے کے ایام اتوار ،پیر اور منگل پانچ پانچ مرتبہ آنے سے ہفتہ وار چھٹیاں زیادہ ملیں گی۔

ماہ دسمبر میں وفاقی ملازمین کو 25دسمبر کی چھٹی ملا کر کل 11چھٹیاں ہوں گی جبکہ صوبائی ملازمین 6 چھٹیاں گزاریں گے ۔ یوں رواں ماہ دسمبر سرکاری ملازمیں کیلئے چھٹیوں کا مہینہ ثابت ہوگا۔ رواں ماہ میں معمول سے زیادہ ہفتہ وار تعطیلات ہونے اور موسم کی تبدیلی کے باعث ملک کے شمالی علاقہ جات میں سیاحوں کا رش بھی معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔