واٹس ایپ کا نیا حیران کن فیچر متعارف ، صارفین کی بڑی مشکل حل

واٹس ایپ کا نیا حیران کن فیچر متعارف ، صارفین کی بڑی مشکل حل
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور: واٹس ایپ پر کوئی صارف سب سے زیادہ بات کس سے کرتا ہے یہ جاننا بہت آسان ہو گیا۔


واٹس ایپ نے ایک نیا  فیچر متعارف کروایا ہے جس کی مدد سے صارفین کو اپنے سب سے زیادہ بات کرنے والے دوست کے میسجز، کالز، تصاویر اور ویڈیوز کے تمام تر اعداد و شمار سے آگاہ کرتا ہے۔ یہ جاننے کے لیےصارفین کو سب سے پہلے ’واٹس ایپ سیٹنگ‘ کے آپشن پر  جانا ہوتا ہے۔ 

واٹس ایپ سیٹنگ کے آپشن میں جانے کے بعد ’ڈیٹا اینڈ اسٹوریج‘ ٹیب پر کلک کیجیے۔ ڈیٹا اینڈ اسٹوریج ٹیب پر کلک کرنے کے بعد آپ کا ڈیٹا لوڈ ہونا شروع ہو جائے گا اور اس کے بعد آپ کے سامنے ایک فہرست آجائے گی۔ جس شخص کی فائل کا سائز سب سے زیادہ ہو گا اس کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ نے سب سے زیادہ اس شخص کو پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز بھیجی ہیں۔