بااثر افراد معاشی فیصلوں میں اثر انداز ہوتے ہیں، اسد عمر

بااثر افراد معاشی فیصلوں میں اثر انداز ہوتے ہیں، اسد عمر
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:  اسد عمر نے کہا کہ بڑے کاروباری اور بااثر افراد معاشی فیصلوں میں اثر انداز ہوتے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب میں کہا ہے کہ احتساب اور شفافیت کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا کردار اہم ہے۔ ٹیکس وصولیوں کے لئے ایف بی آر حکام پر دباؤ بڑھانے کی بجائے ٹیکنالوجی کا استعمال ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا  کہ بڑے نہیں بلکہ چھوٹے پیمانے پر بھی سرمایہ کاری کرکے ملکی ترقی میں ہاتھ بٹایا جا سکتا ہے۔ ڈیجیٹل اکانومی تک ہر طبقے کو رسائی ہونی چاہیے۔

اسد عمر نے کہا کہ ڈیجٹلائزیشن کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کی جانچ کی جا سکتی ہے۔ احتساب اور شفافیت کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا کردار اہم ہے۔

انہوں نے کہا  کہ صوبوں، وزارتوں اور نجی شعبے کے اشتراک سے ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کی حکمت عملی تشکیل دینی چاہیے۔ تحقیقی آئیڈیاز رکھنے والوں کی فیصلہ سازی میں رسائی نہیں ہوتی۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا اپنا کر یہ دوری ختم کی جا سکتی ہے۔