شعیب اختر کی گیند پر زخمی ہونے والے بلے بازوں کا پورٹریٹ وائرل

Portrait of batsmen injured on Shoaib Akhtar's ball goes viral

راولپنڈی: سابق قومی کرکٹر شعیب اختر کی گیند پر زخمی ہونے والے بلے بازوں کا پورٹریٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ پر ایک آرٹسٹ نے اپنے پورٹریٹ میں ان بلے بازوں کو دکھایا جو شعیب اختر کی گیند پر زخمی ہوئے۔
 پورٹریٹ میں سارو گنگولی، سچن ٹنڈولکر، برائن لارا اور گیری کرسٹن کو دکھایا گیا۔ شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے آرٹسٹ کی صلاحیتوں کو سراہا۔

e2bf82612ce935adb62de80bea527ecb

یاد رہے کہ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اپنی سپیڈ کی بدولت ماضی میں دنیا کے بہترین بلے بازوں کو مشکلات سے دوچار کر چکے ہیں اور رکی پونٹنگ جسٹن لینگر سمیت کئی بلے باز کی ان کی تیز رفتار باﺅلنگ کا سامنا کرنے سے کترانے کا اعتراف بھی کر چکے ہیں۔

قبل ازیں بھارتی بیٹسمین یووراج سنگھ نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ شعیب اختر کی باﺅلنگ سے خوفزدہ رہتے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے سابق جارحانہ بھارتی بلے باز نے کہا کہ شعیب اختر باﺅلنگ کے لیے جب دوڑتے تو میں ڈر جاتا تھا اور کھیلنے کیلئے بڑا حوصلہ دکھانا پڑتا تھا۔

ریٹائرمنٹ کے اعلان پر شعیب اختر نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یووراج راک سٹار،میچ ونر، بہترین دوست اور زبردست جونیئر ہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس نے مزید کہا کہ بھارت نے آپ سے بہتر لیفٹ ہینڈ بیٹسمین پیدا نہیں کیا۔ یووراج سنگھ نے نیک خواہشات کیلئے شعیب اختر کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔